4 فروری 2012 - 20:30

بین الاقوامی امور میں صدر مملکت کے معاون علی سعید لو نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان پہلے سے زیادہ تجارتی و اقتصادی تعلقات میں فروغ ہی دونوں ممالک کے اچھے سیاسی تعلقات کا بہترین ذریعہ ہے۔

ابنا: علی سعید لو نے آج پاکستان کے دورے کے موقع پر ایران اور پاکسان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ کے لئے تبادلۂ خیال کی کوشش اور ایران ، پاکستان ، افغانستان کے دوسرے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے صدر مملکت احمدی نژاد کے دورۂ اسلام آباد کے لئے ضروری اقدامات کی انجام دہی کو اپنے دورۂ پاکستان کا مقصد قراردیا۔

انہوں نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پایا ہے کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت میں پورا کر کے اس سے استفادہ شروع کر دیاجائے گا۔ ......../169