ابنا: ہشام الصباغ نے جمعرات کے روز العالم ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں مذکورہ بات کہی۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت عمل اسلامی آل خلیفہ حکومت کی تشدد آمیز کارروائيوں کی مذمت کرتی ہے جو بحرینیوں کے شہید ہونے کا باعث بنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں بالواسطہ طور پر بحرینی عوام کے خلاف کی جانے والی تشدد آمیز کارروائيوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امن و ثبات کی برقراری کے لئے حکومت بحرین کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ہشام الصباغ نے کہا کہ حکومت آل خلیفہ کے موقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاسی راہ حل میں کوئي دلچسپی نہیں رکھتی ہے اور یہ کہ بحرینی عوام بدستور اپنے انقلاب کو جاری رکھیں گے۔ ........
/169