30 جنوری 2012 - 20:30

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں آل سعود حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

ابنا: القطيف ميں ايک بار پھر لوگوں نے آل سعود حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہيں -

رپورٹ کے مطابق مظاہرين نے آل سعود حکومت کے خاتمے کي ضرورت پر زور ديا -مظاہرين نے اسي طرح الشرقيہ علاقے کے حاکم فہد بن عبدالعزيز کے خلاف نعرے لگائے اور سعودي خاندان کے خلاف جدوجہد ميں شہيد ہونے والوں کي راہ پر گامزن رہنے کا اعلان کيا -

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں سعودي خاندان کي حکومت کے خلاف مظاہروں ميں اب تک کم سے کم سات افراد شہيد، درجنوں زخمي اور سيکڑوں افراد گرفتار ہوچکے ہيں جو سعودي جيلوں ميں انواع و اقسام کے تشدد کا سامنا کررہے ہيں - سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں فروري دو ہزار گيارہ سے عوام کے انقلابي مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے -

سعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام نے سيا سي قيديوں کي جيلوں سے رہائي اور دولت کي عادلانہ تقسيم کے مطالبے کے ساتھ مظاہروں کا سلسلہ شروع کيا جو سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے وحشيانہ تشدد کے نتيجے ميں ہمہ گير انقلابي تحريک ميں تبديل ہورہے ہيں
.......

/169