ابنا: سرگئي لاوروف نے ايران سے تيل کي درآمد روکنے کے يورپي يونين کے فيصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہيں يقين ہے کہ ايران اور مغربي ممالک کے درميان مذاکرات کے نئے دور کا جلد ہي آغاز ہو جائے گاـ
انہوں نے کہا کہ ماسکو کا خيال ہے کہ مستقبل قريب ميں مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے اچھے آثار نظر آرہے ہيں ـ
يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن نے جمعے کو ايک بيان ميں کہا ہے کہ سلامتي کونسل کے پانچ مستقل ممالک اور جرمني پر مبني گروپ پانچ جمع ايک ايران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہےـ
ايران کے ايٹمي مسئلے پر آخري دفعہ مذاکرات جنوري دو ہزار گيارہ ميں ترکي کے شہر استنبول ميں ہوئے تھے-........
/169