ابنا: انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اس وقت مکمل طور پر ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام مطمئن رہیں کہ مسلح افواج میں ان کے فرزند دشمن کی سخت اور نرم جنگ کا مکمل طور پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے اپنی حالیہ بحری مشقوں کے دوران اپنی توانائی کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔ اورہم دشمن کی ہر کارروائی کا بر وقت جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
........
/169