ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستاني سينٹ نے اس قرار داد ميں مطالبہ کيا ہے کہ پرويز مشرف کو پاکستان کي سرزمين پر قدم رکھتے ہي گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلايا جائے - پرويز مشرف پر آئين کو توڑنے، قومي مفادات کے خلاف سازش کرنے اور خيانت کے الزامات ہيں جن پر انہيں سزائے موت ہوسکتي ہے -
سابق صدر پرويز مشرف نے کچھ دنوں قبل اعلان کيا تھا کہ وہ پاکستان آکر عدالت ميں اپنا دفاع کريں گے اور آئندہ اليکشن ميں اپني پارٹي کي قيادت کريں گے - انہوں نے جنوري کے آخر ميں پاکستان پہنچنے کا اعلان کيا تھا مگر چند دنوں قبل انہوں نے اعلان کيا کہ اپنے دوستوں کے مشورے پر پاکستان آمد موخر کردي ہے.........
/169