ابنا: کرنگ گیام اور بلورنگ گاؤں سمیت سامپانگ اور مادورا مین بھی دہشت گردوں نے شیعہ آبادیوں پر حملے کر کے شیعیان حیدر کرار(ع) کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔١٧ جنوری کے دہشت گردوں کے ایک مسلح گروپ نے کرنگ گیام گاؤں میں شیعہ آبادی ہر زبر دست حملہ کیا ،اور گاؤںکی شیعہ آبادی کو دو اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے سبب متعدد شیعہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کے شیعہ آبادی پر ہونے والے حملوں کے وقت سیکورٹی فورسز بھی موجود تھیں لیکن خاموش تماشائی بنی رہیں۔محمد ہادون جو کہ ایک متاثر ہیں ان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کے دونوں گاؤں پر شیعہ افراد پر حملوں کا مقصد شیعہ افراد کو گاؤں سے باہر نکالنا ہے تاہم شیعہ افراد نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے گھروں کو نہیں چھوڑیں گے۔محمد ہادون کاکہناہے کہ انہوںنے پولیس سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس شیعہ افراد کو سیکورٹی فراہم کرے تا کہ شیعہ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں ۔ان کاکہنا ہے کہ اگر شیعہ اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں تو انہیں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں سے شدید خطرات لا حق ہیں جو انہیں دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔
.....
/169