ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی کے ایران کے بارے میں بے بنیاد بیان کوایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکوزی مشرق وسطی میں امن و صلح کے بجائے تشدد اور بحران پیدا کرنے کا طرفدار اور حامی ہے۔ ترجمان نے فرانسیسی صدر کے اظہارات پر تعجب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بات غیر معتبر اور غیر مستند ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فرانسیسی صدر صہیونیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہر جھوٹ بولنے کے لئے تیار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نظارت میں بھی جاری ہے ترجمان نے کہا کہ سرکوزي مشرق وسطی میں جنگ و جدال برپا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن اسے اس کے شوم منصوبے میں ناکامی نصیب ہوگی۔ ........
/169