ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودي سيکورٹي فورسز نے بدھ کو مشرقي شہر العواميہ ميں پرامن مظاہرين پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہوئے اور بہت سي گاڑيوں کو بھي نقصان پہنچا -
مظاہرين حکومت کي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگا کر سعودي عرب ميں عام شہريوں پر ہونےوالے مظالم اور قتل عام کي تحقيقات کے لئے ايک غيرجانبدار تحقيقاتي کميٹي تشکيل دئے جانے کا مطالبہ کررہے تھے
پچھلے نومبر ميں سعودي عرب کي سيکورٹي فورسز نے مظاہرين پر فائرنگ کرکے کم ازکم پانچ افراد کو شہيد کرديا تھا اور اس کے بعد سے ہي حکومت مخالف مظاہروں مين شدت آئي ہے -
........
/169