18 جنوری 2012 - 20:30

لبنان کے وزير خارجہ نے لیبیا کے سفر کے بعد تاکید کی ہے کہ امام موسی کے مسئلہ کی چھان بین لیبیا کا قومی مسئلہ بن گیا ہے اور لیبیا کے حکام کا بیروت کے ساتھ اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصورنے لیبیا کے سفر کے بعد لبنان کے ٹی وی این بی این کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئےتاکید کی ہے کہ میرا یقین ہے کہ امام موسی صدر،شیخ محمد یعقوب اور عباس بدرالدین کے ہمراہ زندہ اور قید حیات میں ہیں امام موسی کے مسئلہ کی چھان بین  اس وقت لیبیا کا قومی مسئلہ بن گیا ہے اور لیبیا کے حکام کا بیروت کے ساتھ اس سلسلے میں بہت اچھا تعاون جاری ہے۔ عدنان منصور نے کہا کہ لیبیا کی اعلی کونسل کے سربراہ مصطفی عبد الجلیل نے تاکید کی ہے کہ ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور ہماری بہت زيادہ ترجیحات ہیں لیکن امام موسی صدر کا مسئلہ لیبیا کی اصلی ترجیحات میں شامل ہے۔

دریں اثناء بعض ذرائع امام موسی صدر کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت سمجھتے ہیں۔ ........

/169