ابنا: اخبار کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ میں مقاومت کے سربراہ محمد رعد کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت میں ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلواور محمد رعد نے بند کمرے میں گفتگو کی اس ملاقات کے بعد بہت سی باتیں سامنے آئیں جسے میڈيا میں پیش کرنا مناسب نہیں ، شام کے بارے میں ترکی کا موجودہ مؤقف یہ ہے کہ وہ ایران کے ذریعہ شام کے ساتھ روابط حفظ رکھنا چاہتا ہے، ترکی چاہتا ہے کہ شام کا بحران شیعہ سنی اختلاف میں تبدیل نہ ہو اور عالم عرب کو اس خطرے سے بچنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل علاقہ میں شیعہ اور سنی اختلاف اورتصادم کی تلاش کررہے ہیں جبکہ ایران، ترکی اور سعودی عرب اعلی سطح پر صہیونیوں کی اس سازش کو ناکام کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل ، قطر اور بعض عرب ممالک کے ذریعہ شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔
........
/169