ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور ترکی کے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیشن کا تیئیسویں اجلاس کل انقرہ میں شروع ہوگا جو دو دنوں تک جاری رہے گا۔ توقع کی جارہی ہےکہ اس اجلاس میں دونوں ممالک ایک پروٹوکول پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کا دورۂ ترکی ایسی حالت میں انجام پا رہا ہے کہ جب اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو تہران کا دورہ کرچکے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بھی گزشتہ ہفتے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ ترکی میں اس ملک کی میزبانی کے ساتھ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کے از سر نو آغاز کا موضوع زیر بحث ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
/110