17 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کے باہمی تعاون میں خلل ڈالنے کی بناء پر خطے سے باہر کے ممالک کی پالیسیوں کا مخالف ہے۔

ابنا: رامین مہمان پرست نے آج ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ علاقائي ممالک خطے میں استحکام اور امن کی برقراری کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کے ساتھ ترقی و پیشرفت کرسکتے ہیں۔

رامین مہمان پرست نے خطے سے باہر کے ممالک کے بن بلاۓ اس علاقے میں آنے کو علاقائی ممالک کی پسماندگی اور خطے میں بدامنی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ علاقائي ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے بے شمار مواقع پاۓ جاتے ہیں اور ان ممالک میں مختلف اسباب کی بناء پر جو پسماندگی موجود ہے اس کو باہمی تعاون کے ساتھ ختم کیا جاسکتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے تیل کے بائيکاٹ اور آبناۓ ہرمز کے بند کۓ جانے کے سلسلے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سلامتی کی برقراری کے موقف کے ساتھ پوری طاقت سے خطے میں سرگرم ہے اور کسی نے خطے کی صورتحال کو بدلنے کی کوشش کی تو فطری سی بات ہے کہ ہر چیز خطرے میں پڑ جاۓ گی۔ رامین مہمان پرست نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا سبب دوسرے ممالک کی موجودگي اور فوجی مداخلت ہے اور تہران اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ خطے سے باہر کے ممالک خلیج فارس کی سلامتی کے بارے میں فیصلے کریں۔
 ......

/169