ابنا: عراقي حکومت کے ترجمان نے منگل کے روز ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ اب العراقيہ سے متعلق وزيروں کو اس بات کي اجازت نہيں ہوگي کہ وہ اپنے وزات خانوں کي امور کي ديکھ بھال کريں-
اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ وزارتي کونسل کے فيصلے کے مطابق، وزير اعظم نوري مالکي سے اختلاف کے بہانے دسمبر کے اواسط سے، حکومت کا بائيکاٹ کرنے والے العراقيہ جماعت کے وزيروں کو اب اپنے وزارت خانے چلانے کي اجازت نہيں ہوگي اور ان کي جانب سے کيے گئے تمام فيصلوں کا کوئي اعتبار نہيں ہوگا-
واضح رہے کہ عراق کي عدليہ کي جانب سے دہشتگردانہ کارروائيوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں ملک کے نائب صدر طارق ہاشمي کي گرفتاري کے وارنٹ جاري ہونے اور ان کے کردستان کے علاقے کي جانب فرار ہو جانے کے بعد سے گزشتہ کئي ہفتوں سے عراق کي سياسي فضا کشيدہ ہو گئي ہے ـ
..............
/169