16 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستان اور چين کے درميان سرحدي بات چيت کا پندرھواں دور نئي دھلي ميں شروع ہوگيا ہے-

ابنا: ہندوستاني وزارت خارجہ کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ مذاکرات کے اس دور ميں سرحدي تنازعات کے علاوہ دوطرفہ معاملات اور عالمي مشکلات پر بھي تبادلہ خيال کيا جائے گا-

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کي قومي سلامتي کے مشير شيوشنکر مينن اور چين کے پولٹ بيورو کے رکن دائي بين گو ايک دوسرے کے ساتھ ملاقات ميں سرحدي نقشے کي تياري کے امکان اور سرحدي علامات نصب کرنے کے معاملات کا جائزہ ليں گے- کہا جارہا ہے کہ ہندوستان اور چين دو روزہ مذاکرات کے دوران مشترکہ سرحدي مکينيزم کے قيام اور نئي دھلي بيجنگ ہاٹ لائن قائم کرنے کے معاہدے پر بھي دسختط کريں گے........

/169