14 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے شہر ڈيرہ اسماعيل خان ميں دہشتگردي کے واقعے ميں دس افراد مارے گئے ہيں-

ابنا: ڈيرہ اسماعيل خان ميں ڈي پي او آفس پر مسلح دہشتگردوں کے حملے، خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتيجے ميں ايک پوليس اہلکار سميت چھے افراد مارے گئے جبکہ چار دہشتگرد بھي ہلاک ہو گئے-

اس واقعے ميں ايک پوليس افسر اور چھے پوليس اہلکاروں سميت چودہ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں- عيني شاہدين کے مطابق پوليس کي وردي ميں ملبوس چار دہشتگردوں نے ڈي پي او آفس کے سامنے پوليس آفس کي ديوار پھلانگ کر دفتر ميں موجود افراد پر دستي بموں سے حملہ کيا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دي جس کے بعد پوليس اہلکاروں نے بھي جوابي فائرنگ شروع کي جو تين گھنٹوں تک جاري رہي- حملے کے بعد پورے علاقے ميں بھگدڑ مچ گئي اور لوگ پناہ لينے کے ليے محفوظ مقامات کي جانب بھاگنے لگے- پوليس کي فائرنگ کے نتيجے ايک دہشتگرد زخمي ہو گيا جسے گرفتار کر ليا گيا ـ.......

/169