14 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بیت المقدس کے بارے میں اس ادارے کا ہنگامی اجلاس بلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ابنا: حمید رضا دہقانی نے آج ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کا بل منظور ہونے کے بعد ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سکریٹری اکمل الدین احسان اوغلو کے نام ایک خط لکھ کر بیت المقدس کے بارے میں اس تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائےخارجہ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہقانی نے کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ نے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کے نام ایک خط میں اس تنظیم میں قدس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔او آئی سی میں اسلامی جمہوریہ ایران کےسفیر نے اسلامی تعاون تنظيم میں ایران کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت اور عالم اسلام کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کے باعث اس تنظیم میں تہران کے کردار اور فعالیت میں اضافہ ہوا ہے۔........ /169