ابنا: شہید ملک نے کولکتہ میں ہندوستان و پاکستان تجارتی تعلقات پرکرائے گئے اجلاس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں تجارتی تعلقات مکمل طرح سے بحال نہیں ہوئےہیں اور نئي دھلی اور اسلام آباد کو اس راہ میں موجود رکاوٹیں ختم کرنی چاہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر تجارت آنند شرما عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہندوستانی تاجروں کو ویزا دیا جاتا ہے تاہم ہندوستان کی حکومت ہمارے تاجروں کو ویزا نہیں دیتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان کی حکومت ویزا قوانین میں مزید آسانیاں لارہی ہے اور ہندوستان کے تاجروں کو ایک سال کا ویزا دے گي۔ نئي دھلی میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ انڈین اکسپورٹ فیڈریشن اور دونوں ملکوں کے تجارتی ترقی کے اداروں کے تعاون سے پہلی بار لاھور میں ہندوستانی مصنوعات کی نمائش لگائي جائے گي ۔........ /169