12 جنوری 2012 - 20:30

روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نے شام میں نیٹو اور خلیجی عرب ممالک کے خطرناک منصوبہ کا انکشاف کیا ہے۔

ابنا: روس کی اعلی قومی سلامتی کے سکریٹری نکلای پیرٹروشف نے شام میں نیٹو اور خلیجی عرب ممالک کے خطرناک منصوبہ کا انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیٹو اور بعض خلیجی عرب ممالک نے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے فوجی مداخلت کا براہ راست منصوبہ تیار کیا ہے اور لیبیا کے نقشہ کے مطابق شام میں بھی  کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔روس کی اعلی فومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی شام میں ایک علاقہ کی فضائی حدود پر پرواز ممنوع قراردینا چاہتے ہیں تاکہ اس علاقہ میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو پناہ دی جاسکے  اور ان کی تربیت کی جا سکے۔

اس نے کہا کہ اب صرف برطانیہ، فرانس ، اٹلی مداخلت کی بات نہیں کررہے بلکہ ترکی اور بعض امریکہ نواز عرب ممالک بھی شام میں مداخلت کی بات کررہے ہیں نکلای پیرٹروشف  روسی کے جے بی کے سابق افسر ہیں اس نے کہا کہ روس اس بحران کو روکنے کی تلاش کررہا ہے۔۔...... /169