ابنا: ترکی میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي حالات اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ترکی کے وزير اظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران کے خاتمہ پر تاکید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ مذاکرات کو جاری رکھنے پر بھی تاکید کی۔ اس سے قبل ایرانی اسپیکر نے ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو اورترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر جمیل چیچک سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔........ /169
12 جنوری 2012 - 20:30
News ID: 290485
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر علی لاریجانی اور ترکی کے وزير اعظم رجب طیب اردوغان نے شام کے بحران کے خاتمہ پر تاکید کی ہے۔