ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں بحريني باشندوں نے حکومت مخالف سياسي جماعتوں کي دعوت پر منامہ ميں اقوام متحدہ کےنمائندہ دفتر کے باہر اجتماع کيا اور پرامن مظاہرين و شہريوں پر آل خليفہ حکومت کےمظالم کي سخت الفاظ ميں مذمت کي -
يہ مظاہرہ گذشتہ سنيچر کو توبلي کے علاقے ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے ذريعے مظاہرين پر کئے گئے تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پر کيا گيامظاہرے کا مقصد اقوام متحدہ سے بحريني حکومت کے مظالم کي شکايت کرنا تھا - اس سے پہلے بھي بحرين کے مختلف شہروں ميں عوام نے حکومت مخالف مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کا مطالبہ کيا -
مظاہرين پرسيکورٹي فورسز نے زہريلي گيس کے گولے پھينکےاور متعدد افراد کو گرفتار کرليا گذشتہ برس فروري سے بحرين ميں شروع ہونےوالے مظاہروں ميں اب تک دسيوں بحريني شہري آل خليفہ کي حکومت کے کارندوں اور سعودي فوجيوں کے ہاتھوں شہيد ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں عام شہريوں کوگرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے جن ميں ڈاکٹر اور نرسيں بھي شامل ہيں.
........
/169