ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ ان کے لئےایران کے تیل اور گيس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے سنگين نتائج برآمد ہوںگے ۔
مہمانپرست نے جام جم کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے گذشتہ 32 برسوں میں اقتصادی پابندیوں کے سائے میں مختلف میدانوں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے اور ایرانی قوم کے پائے ثبات میں اقتصادی پابندیوں سے تزلزل واقع نہیں ہوگا۔
لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کے تیل اور گیس کے شعبہ میں پابندیاں عائد کرنے سے انھیں سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے خطرناک کھیل کا آغاز کیا ہے جس کا زيادہ نقصان انھیں کو ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ ایران نے کبھی پابندیوں کا خیر مقد م نہیں کیا لیکن اپنے ملک کے استقلال ، آزادی اور قومی وقار کو بچانے کے لئے ایران ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔........ /169