9 جنوری 2012 - 20:30

قاہرہ میں شام کے سفیر نے قطر کے وزير اعظم کے شام کے خلاف اظہارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تخریب کاری فوری طور پر بند کردے۔

ابنا: قاہرہ میں شام کے سفیر یوسف احمد نے قطر کے وزير اعظم کے شام کے خلاف اظہارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تخریب کاری فوری طور پر بند کردے۔ انھوں نے کہا کہ عربی کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے قطر کے وزیر اعظم کا بیان اس کے عہدے کے بالکل منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ قطر کے وزیر اعظم نے شام کے عوام کا ترجمان بننے کی کوشش کی ہے جبکہ شامی عوام کی واضح اکثریت بیرونی مداخلت کے خلاف ہیں اور شامی عوام نے حالیہ مظاہروں میں عملی طور پر اس بات کو ثابت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے کس گروپ نے قطر کو شام کے عوام کا ترجمان بننے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ قطر امریکی اور اسرائيل کی سرپرستی میں شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔...... /169