8 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی موجودگي کا کوئي جواز نہیں ہے۔

ابنا: بریگيڈیر احمد وحیدی نے کل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یورپی ذرائع ابلاغ میں اس خبر کے نشر ہونے کے بارے میں کہ امریکی بحری بیڑے نے تیرہ ایرانی ملاحوں کو نجات دلائی ہے کہا کہ یہ اقدام خلیج فارس کے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا جواز نہیں بن سکتا ہے۔

بریگيڈیر احمد وحیدی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ تہران امریکی بحری بیڑے کے اس مثبت اقدام کی تردید نہیں کرتا ہے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اس سلسلے میں تہران کا موقف بیان کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کے دن امریکی بحری بیڑے نے کارروائي کر کے صومالیہ کے بحری قزاقوں سے اس ایرانی بحری جہاز کو آزاد کرالیا تھا جس پر تیرہ ایرانی ملاح سوار تھے......... /169