ابنا: پاکستان کےسابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کراچی میں ویڈیو کے ذریعہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 27 سے 30 جنوری کے درمیان کسی بھی تاریخ میں وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔
کے مطابق اتوار کو کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کے ایک جسلہ عام سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا کہ وہ ستائیس سے تیس جنوری کے دوران کراچی پہنچیں گے اور آئندہ انتخابات میں ملک کے شمالی علاقے چترال سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
یہ جلسہ بانی پاکستان قائداعظم کے مزار کے سامنے اس جگہ ہوا جہاں پچیس دسمبر کوعمران خان کی جماعت تحریک انصاف نےجلسہ منعقد کیا تھا۔ادھر پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق فوجی صدر اشتہاری ملزم ہیں اور پاکستان آنے پر انھیں گرفتار ہونا پڑے گا۔
.......
/169