6 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے صوماليائي قزاقوں کے ہاتھوں يرغمال بنائے گئے ايراني ماہيگيروں کو امريکي بحريہ کے ذريعے رہا کرائے جانے کے اقدام پر خوشي کا اظہار کيا ہے -

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ صوماليائي قزاقوں کے ہاتھوں يرغمال بنائے گئے ايراني ماہيگيروں کي امريکي بحريہ کے ذريعے رہائي کا عمل ايک انسان دوستانہ اقدام ہے اور سبھي ملکوں کو چاہئے کہ وہ بحري قزاقوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسي طرح کي کوشش کريں -

وزارت خارجہ کےترجمان نے امريکا کے اس اقدام کو مثبت قرار ديتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے ايران کي بحريہ نے بارہا دنيا کے بہت سے ملکوں کے ماہيگيروں کو بحري قزاقوں سے نجات دلائي ہے اسي طرح سبھي ملکوں کي ذمہ داري ہے کہ وہ اپني توانائيوں کے مطابق بحري قزاقوں کا مقابلہ کرنے کي کوشش کريں -

امريکي بحريہ نے گذشتہ جمعرات کو ايراني ماہيگيروں کي ايک کشتي کو جس پر تيرہ ماہيگير سوار تھے صوماليائي بحري قزاقوں کے قبضے سے رہا کراديا تھا يہ ماہيگير گذشتہ کئي دنوں سے يرغمال بنے ہوئے تھے.
........

/169