7 جنوری 2012 - 20:30

بحرین میں 14 فروری اتحاد نے ایک بیان میں آل خلیفہ کی منحوس اور امریکہ نواز حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی سرنگونی اور زوال یقینی ہے اور بحرینی عوام ان کے ظلم و ستم کے مقابلے میں ہرگز تسلیم نہیں ہونگے۔

ابنا: بحرین میں 14 فروری اتحاد نے ایک بیان میں آل خلیفہ کی منحوس اور امریکہ نواز حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی سرنگونی اور زوال یقینی ہے اور بحرینی عوام ان کے ظلم و ستم کے مقابلے میں ہرگز تسلیم نہیں ہونگے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ پھر لؤلؤ اسکوائر پر حاضر ہونگے۔ کیونکہ لوگ آل خلیفہ کی سرنگونی چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گيا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کےمختلف علاقوں میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔14 فروری اتحاد نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی دہشت گردی کے سامنے بحرینی عوام ہرگز تسلیم نہیں ہونگے۔

14 فروری اتحاد نے بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن نبیل رجب پر آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کےحملے کی شدید مذمت کی ہے واضح رہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کےسربراہ نبیل رجب پر بحرینی سکیورٹی دستوں نے کل زبردست تشدد کیا جسے کے بعد وہ شدید زخمی ہوگئے اور  اسے سلیمانیہ اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔         ....... /169