ابنا: خبروں کے مطابق يہ مظاہرے ، دارالحکومت رباط کے علاوہ کئ شہروں ميں منعقد ہوئے جن کے دوران حکومت مخالف نعرے لگائے گئے - مظاہرين نے اسي طرح سياسي اصلاحات اور روزگار کے زيادہ مواقع فراہم کئے جانے اور بدعنوانوں کے خلاف کارروائي کا پر زور مطالبہ کيا -
مظاہرين نے اشيائے خورد و نوش کي قيمتوں ميں اضافے اور ملک کے اکثراداروں پر حکومتي قبضے کي بھي مخالفت کا اعلان کيا - مراکش کے عوام کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے لئے حکومتي وعدے ان کے مطالبات سے ميل نہيں کھاتے -
مظاہرين ايک نئے آئين کي تدوين کے خواہاں ہيں - مظاہرين اسي طرح ملک سے سلطنتي نظام کے خاتمے کے بھي خواہاں ہيں - مراکش ميں حکومت ، حالات کو معمول پر لانے پر مجبور ہے کيونکہ علاقائي ملکوں ميں اسلامي بيداري کي لہر زور و شور سے جاري ہے. ........
/169