ابنا: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ جو لوگ قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد کی مخالفت کررہے ہیں قوم ان کا احتساب خود کرے گی ۔ بابا حیدر زمان نے کہا کہ میں مشکور ہوں ان لوگوں کا جنہوں نے یہ قرارداد پیش کی اور ان لوگوں کا بھی مشکور ہوں گا جو اس کی حمایت کریں گے، جو اسکی مخالفت کریں گے قوم انکا احتساب خود کرے گی۔
دوسری جانب صوبہ ہزارہ کی قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر نہ لانے اور اے این پی کے اسمبلی سے واک آوٴٹ کے خلاف مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویژن میں وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اورریلیاں نکالیں.
.......
/169