ابنا: حنا ربانی کھر نے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ اسلام آباد ایران سے گیس درآمد کرنے کے کئي ارب ڈالر کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کر کے اپنے ملک میں جاری گیس کے بحران پر قابو پانا چاہتا ہے۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے لیکن وہ اس سلسلے میں بعض ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ میں ہر گز نہیں آۓ گا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران کا شکار ہے اور وہ ایندھن اور گیس کی کمی کو دور کرنے کے لۓ کوشاں ہے اور ایران سے گيس درآمد کرنا پاکستان میں ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کا ایک آپشن ہے۔........ /169