4 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے خفیہ اداروں نے پاکستانی وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں ملوث دہشت گرد افراد عدالتوں کی طرف سے جیل سے رہائی کے بعد کالعدم شدت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے خفیہ اداروں نے پاکستانی وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں ملوث دہشت گرد افراد عدالتوں کی طرف سے جیل سے رہائی کے بعد کالعدم شدت پسند تنظیموں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

پاکستانی خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ ان افراد کی شمولیت سے یہ دہشت گردگروپ مضبوط ہو رہے ہیں۔اس رپورٹ میں ان چار دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں دہشت گرد رہائی کے بعد ان تنظیموں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ان میں ملت اسلامیہ پاکستان، غازی فورس، لشکر اسلام اور بلوچستان لیبریشن آرمی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کالعدم تنظیموں میں سب سے زیادہ افراد صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جیلوں سے رہائی کے بعد شامل ہو رہے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان کی مچھ جیل سے رہائی پانے والوں میں سے اکثریت بلوچستان لیریشن آرمی میں شامل ہو رہی ہے۔

پاکستانی حکومت نے ملت اسلامیہ پاکستان کو سنہ دوہزار تین میں جبکہ بلوچستان لیبریشن آرمی کو سنہ دو ہزار چھ میں جبکہ لشکر اسلام اور غازی فورس کو سنہ دو ہزار آٹھ میں کالعدم قرار دیا تھا۔........ /169