ابنا: نيويارک پوليس نے منگل کے روز ورلڈ ريولوشن نامي ٹي وي چينل کے دفتر پر حملہ کرديا جو وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي براہ راست کوريج کرتا چلا آرہا ہے- پوليس نے متعدد صحافيوں اور ميڈيا کے کارکنوں کو گرفتار کرليا ہے- امريکي پوليس نے وہ احکامات بھي دکھائے ہيں جن کے ذريعے مذکورہ ٹي وي چينل کے دفترکو خالي کرانے کا حکم ديا گيا ہے- ايک اور اطلاع يہ ہے کہ نيويارک پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے دفتر پر بھي حملہ کيا ہے اور وہاں موجود درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرکے لے گئي ہے-
وال اسٹريٹ مخالف تحريک سترہ ستمبر سے نيويارک ميں شروع ہوئي ہے اور اس کا دائرہ اب پورے امريکہ ميں پھيل گيا ہے- امريکا ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف جاري اس تحريک کو ديکھتے ہوئے دنيا کے متعدد ملکوں ميں بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہيں-
امريکي پوليس اب تک سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتي چلي آئي ہے اور سيکڑوں کي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتار کيا جاچکا ہے- تازہ ترين اعداد و شمار کے مطابق سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف تحريک کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار سے زيادہ لوگوں کو آزادي اظہار کے جرم ميں گرفتار کرکےجيلوں ميں بند کيا جاچکا ہے..............
/169