3 جنوری 2012 - 20:30

قم میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ ابن شہر آشوب کی خدمات کے بارے میں گفتگو کرنا آسان کام نہیں ، ابن شہر آشوب اسلامی علوم کے لحاظ سے سب سے اعلی مرتبے پر فائز تھے۔

ابنا: آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ابن شہر آشوب کی خدمات کے بارے میں اجلاس منعقد کرنے والی کمیٹی کے رکن اور صوبہ مازنداران میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ طبرسی کے ساتھ گفتگو میں اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین کی خدمت اور مکتب اہلبیت (ع) کے فروغ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنے والے بزرگ علماء کی شناخت و پہچان کے سلسلے میں اس قسم کے پروگرام بہت ہی اچھے اور پسندیدہ ہیں۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ ابن شہر آشوب کے صفات و کمالات اتنے زیادہ ہیں کہ ان کے بارے میں گفتگو کرنا کوئي آسان کام نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابن شہر آشوب ولایت کے علمبردار تھے اور وہ بچپن ہی سے فکری  بلوغ اور کمال تک پہنچے ہوئے تھے  انھوں نے کہا کہ مذکورہ کمیٹی کو ابن شہر آشوب کی کتب کو بھی شائع کرنے کے سلسلے میں اہتمام کرنا چاہیے۔ ........

/169