ابنا: پاکستان میں گیس سپلائی میں کٹوتی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف علاقوں میں ہڑتال جاری ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق گیس کی قیمتوں کے خلاف گیس سٹیشنز کی ہڑتال جاری رہے گی۔
احتجاج میں سی این جی پمپس مالکان اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹر نے منگل کو دوسرے روز بھی سی این جی کی عدم فراہمی پر ہڑتال جاری ہے اور ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر سی این جی کی بندش کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا، حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ٹائر جلائے گیس کے بحران کی وجہ سے عوام کو کھانا پگانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔
........
/169