اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل موسوی نے کہا: ولایت 90 مشقوں میں ہم نے اپنی یہ صلاحیت ثابت کرکے دکھا دی۔ ہمارا یقین راسخ یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں نیز آبنائے ہرمز کی پڑوسی ریاستوں کے مفادات کو ترجیح ملنی چاہئے اور اگر ان مفادات کو ترجیح نے ملے اور صرف بعض ممالک محض یکطرفہ طور پر اپنے مفادات کے درپے ہوں تو جس طرح کہ ہم نے آج تک ثابت کرکے دکھایا ہے دھونس دھمکی اور دباؤ کے سامنے سرتسلیم خم نہيں کریں گے اور اپنے پورے وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے جس جگہ بھی وقت تقاضا کرے، اپنے مسلمہ حقوق کے حصول کر لئے قدم اٹھائیں گے۔
ولایت90 بحری مشقوں کے تمام اہداف حاصل ہوچکے ہیں
ایڈمرل موسوی نے کہا: عظیم ولایت 90 بحری مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں بحریہ کے سپرد کئے جانے والے جدیدترین ہتھیاروں کے تجربے کئے گئے اور ان ہتھیاروں کو عملی میدان میں آزما لیا گیا۔ اور ان ہتھیاروں کے لئے جن اہداف و مقاصد کا تعین کیا گیا تھا ان کا حصول ممکن بنایا گیا۔
ـ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کئے گئے اور ممکن ہے کہ مشقوں کے آخر تک ساحل سے سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور سمندر سے سمندر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کئے جاسکیں اور سمندر سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل مشقوں میں مار کرنے والے بحری جہازوں سے فائر کئے جائیں گے۔
علاقے میں تعینات بیرونی افواج کی نقل و حرکت کی نگرانی
ایڈمرل موسوی نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے کئی بار اعلان کیا ہے کہ علاقے میں موجود بیرونی افواج کے ہر قسم کے اقدام پر ہم نے مسلسل اور کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا: آزاد بین الاقوامی پانیوں میں امریکی افواج سمیت تمامی بیرونی ممالک کی افواج کی موجودگی جائز اور بلا رکاوٹ ہے؛ جس طرح کہ دنیا کے تمام آزاد سمندروں اور بین الاقوامی آبی گذرگاہوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی موجودگی قانونی اور جائز ہے۔
انھوں نے کہا: ولایت 90 جنگی مشقوں کے دوران ہم نے دیکھا کہ بیرونی افواج کی کارکردگی کافی حد تک بڑھ گئی ہے لیکن ان کی طرف سے ہمارے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی چنانچہ ہم نے بھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا لیکن بعض مواقع پر انھوں نے معمول کے فاصلے سے تجاوز کرنے کی کوشش کی چنانچہ ان کو انتباہ کیا گیا اور وہ پسپا ہوگئے اور یہ مسائل سمندر میں موجود فورسز کے لئے معمول کے مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے مقررہ روشوں سے استفادہ کیا جاتا ہے۔
........
/169
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے :
ایران کی بحری صلاحیت؛ آبنائے ہرمز کی بندش جنگی مشقوں سے زیادہ آسان ہے