1 جنوری 2012 - 20:30

ساتویں مراكش حفظ و قرائت بين الاقوامی مقابلے «جايزه ملك محمد ششم»، كے نام سے ۲۵ تا ۲۷ جنوری كو كاسابلانكا شہر میں منعقد ہوں گے ۔

ابنا: مراكش كی وزارت اوقاف و دينی امور نے كہا ہے كہ ساتویں بين الاقوامی حفظ و قرائت قرآنی مقابلے پيغمبر اكرم (ص) كے يوم ولادت كی مناسبت سے كاسابلانكا میں منعقد ہوں گے ۔

مراكشی وزارت اوقاف و دينی امور نے مزيد كہا: ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب مختلف ممالك كے نمائندوں كی موجودگی میں مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۰:۳۰ بجے مسجد حسن دوم كاسا بلانكا میں منعقد ہو گی ۔

قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے لیے جيوری كمیٹی ليبيا ، مصر ، سعودی عرب اور اردن كے منصفين پر مشتمل ہو گی ۔ .......

/169