ابنا: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رکن حسین الجمل نے شام کے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں سامراج اور اسکے پٹھووں کی شام میں مداخلت کررہے ہیں۔
انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کو کہ شام کی حکومت کے مخالفین ہتھیار نہ ڈالیں، شام میں کھلم کھلا مداخلت قراردیا ہے۔
ادھر اردن کے ایک مشہور مبصر جمال العلوی نے کہا ہےکہ دس ماہ قبل شام کے خلاف سازشیں شروع ہوئيں تھیں اور اب تو کھلم کھلا مداخلت ہورہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شام کے حکام نے اپنی دانشمندی سے ان سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ العلوی نے کہا کہ شام کی صورتحال مغربی اور عرب ملکوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے ادھر ایک فلسطینی رہنما محمود الزق نے عرب قوموں سے مطالبہ کیا ہےکہ صہیونی ریاست کو تحفظ دینے اور علاقے کی قوموں کے ذخائر اور دولت و ثروت کو لوٹنے کے لئے جو سازشیں کی جارہی ہیں ان کو ناکام بنانے کےلئے کمر کس لیں۔........
/169