31 دسمبر 2011 - 20:30

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے مقام پر کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ رہنما عسکری رضااور علی شدید زخمی ہو گئے تھے۔جوکہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اورجام شہادت نوش کرلیا۔

ابنا: ہفتے کی شام کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے مقام پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درندوں نے شیعہ رہنما عسکری رضا پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں عسکری رضا اورعلی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شیعہ رہنما عسکر ی رضا پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کو آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔جہاں پر ان کا آپریش دو گھنٹے جاری رہا ڈاکٹرز کی کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اور شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ شیعہ رہنما عسکری رضا کو گذشتہ کئی ماہ سے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ۔.....

/169