ابنا: بریگیڈیر مسعود جزائری نے امریکہ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ پہلے یہ غلط تصور عام تھا کہ امریکہ اور یورپ کی انٹلجنس ایجنسیاں حالات کا تجزیہ کرنے میں نہایت اعلی توانائيوں کی حامل ہیں لیکن اب صراحتا ان ایجنسیوں کی ناکامی کی بات کی جانی چاہیے۔
بریگیدیر مسعود جزائری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نقطہ نظر بدل گيا ہے لیکن ابھی اسے پیش کرنے کا وقت نہيں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے سلسلے میں ہرملک نے اپنے مفادات امریکہ سے نہیں جوڑ رکھے ہیں کیونکہ اس کے نقصانات سے اچھی طرح واقف ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کا دروازہ ہے اور عالمی معیشت خلیج فارس کے حالات سے جڑی ہوئي ہے۔
علاءالدین بروجردی نے فارس نیوز سے گفتگو میں بحریہ کی ولایت نوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی بحریہ کی یہ فوجی مشقیں امن وسلامتی کے پیغام کی حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقے اور آبنائے ہرمز کی اہمیت کسی پر پوشیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحریہ کی ولایت نوے فوجی مشقیں کسی کے لئے خطرہ نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی طاقت اور علاقے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں اس کی توانائيوں کی نمائش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے میں امن و سلامتی کی برقراری پر تاکید کی ہے اور کہا ہےکہ علاقے میں سلامتی اور امن علاقائي ملکوں کے تعاون سے برقرار ہونا چاہیے اور بیرونی فوجیں بن بلائے مہمان کی طرح ہیں۔
.......
/169