29 دسمبر 2011 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ڈپٹي کمانڈر جنرل نے کہا ہے کہ اگر ايران کے بنيادي مفادات کو نقصان پہنچانے کي کوشش کي گئي تو دھمکيوں کا جواب دھمکيوں سے ديا جائے گا۔

ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے نائب سربراہ جنرل حسين سلامي نے کہا کہ ايران کے خلاف کئے جانےوالے اقدامات کے جواب ميں ہم اپني اسٹرٹيجک کاروائيوں سے ہاتھ نہيں کھينچيں گے - جنرل حسين سلامي نے امريکي بحري بيڑے کے کمانڈر کے اس بيان کے جواب ميں کہ امريکا ايران کو آبنائے ہرمز بند نہيں کرنےدے گا کہا کہ امريکي اس پوزيشن ميں نہيں ہيں کہ وہ ايران کي دفاعي توانائيوں اور صلاحيتوں کے بارے ميں اظہار خيال کريں اور ايران و امريکا کے تنازعات کي تاريخ نے اس بات کو ثابت بھي کيا ہے - جنرل حسين سلامي نے کہا کہ ايران اپنے اسٹريٹجک اقدامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے کسي بھي ملک سے اجازت نہيں ليتا -

انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے گذشتہ تينتيس برسوں ميں يہ ثابت کرديا ہے کہ امريکي مداخلتوں کے باوجود اس نے اپنے اقدامات پوري کاميابي کے ساتھ انجام دئے ہيں - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ڈپٹي کمانڈر نے زور دے کر کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے اقدار کي دفاع کے لئے اپنے دفاعي اسٹرٹيجک اقدامات ہم پوري قوت کے ساتھ انجام ديں گے اور پہلے سے کہيں زيادہ پرعزم طريقے سے اور بھرپور قوت کے ساتھ ان پرعمل کريں گے -

انہوں نے کہا کہ ولايت نوے بحري مشقوں نے يہ ثابت کرديا ہے کہ ايران کي دفاعي پيشرفت بہت ہي تيز رفتار ہے جس کا اغيار تصور بھي نہيں کرسکتے تھے۔.......

/169