اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے گماشتوں نے منگل کے روز علاقے کے ایک فعال سیاسی و سماجی کارکن "مفید حمد آل ہنیدی" کو اغوا کرکے کسی خفیہ مقام پر منتقل کیا ہے۔ عین شاہدین کے مطابق انہیں اغوا کرنے سے قبل شہریوں کے لباس میں ملبوس سعودی گماشتوں نے ان کی گاڑی کی تلاشی لی اور پھر انہیں اپنی گاڑی میں ڈآل کر چلے گئے۔
آل سعود نے معمول کے مطابق اس نوجوان کے اہل خانہ کو ان کی گرفتاری کے اسباب اور مقام اسارت کے بارے میں کچھ بتانے سے پہلو تہی کی اور نوجوان کو بھی اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
آل ہنیدی کی گرفتار کی خبر بدھ کے روز ان کے ایک رفیق کار نے شائع کی ہے جو گرفتاری سے قبل ان کے ہمراہ تھا۔
دریں اثناء بعض اس شخص نے بتایا ہے کہ آل سعود کے گماشتوں نے آل ہنیدی کو شہر سے بہت دور ایک سنسان سڑک پر گاڑی سے پھینک دیا جبکہ شدید سردی پڑ رہی تھی اور الہنیدی بڑی مشکل سے رات کی تاریکی میں پائے پیادہ العوامیہ کی طرف روانہ ہوئے اور رات گئے العوامیہ پہنچ گئے۔آل ہنیدی کے العوامیہ لوٹنے کی خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
.....
/110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے :