ابنا: پاکستان کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نےمیمو کیس میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر منصور اعجاز، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور پاکستان کے خفیہ ادارے کے سربراہ جنرل شجاع پاشا کو طلب کیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں میمو کیس اور نیٹو حملے سے متعلق امور زیر غور ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ ان تینوں افراد کو 10جنوری کو طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصور اعجاز کو رائج سفارتی ذرائع سے بلایا جائے گا۔........ /169