ابنا: سعودی عرب نے امریکہ سے 30 ارب ڈالر مالیت کے لڑاکا طیارے خریدلیے ہیں جن میں 84 ایڈوانس ایف 15بھی شامل ہیں سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے اس سودے سے اسرائیل کو زبردست مالی فائدہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے سے امریکہ میں 50ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔انتیس اعشاریہ 4ارب ڈالر مالیت کی اس ڈیل کااعلان امریکہ کی وزارت خارجہ نے کیا ہے۔ جن میں 70 پرانے ایف 15 طیاروں کو جدید بنانے کامعاہدہ بھی شامل ہے۔ تحقیقات کے مطابق امریکہ دنیا میں ہتھیار فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔واضح رہے کہ امریکہ عرب ممالک کے لئے ایران کو خطرہ قراردیکر اپنے ہتھیار اچھی طرح فروخت کررہا ہے۔
........
/169
29 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 287437
سعودی عرب نے امریکہ سے 30 ارب ڈالر مالیت کے لڑاکا طیارے خریدلیے ہیں جن میں 84 ایڈوانس ایف 15بھی شامل ہیں سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے اس سودے سے اسرائیل کو زبردست مالی فائدہ پہنچے گا۔