28 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین کے منحوس اور امریکہ نواز بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے بیٹے بھی بحرین کے بے گناہ عوام کو ٹارچر دینے شریک ہوئے ہیں۔

ابنا: بحرین کے منحوس اور امریکہ نواز بادشاہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے بیٹے بھی بحرین کے بے گناہ عوام کو ٹارچر دینے میں شامل ہوگئے ہیں۔

بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن نبیل رجب کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کب وزیر داخلہ اور دفاع  کو حکم دیں گے کہ وہ لوگوں کے لوٹے ہوئے اموال انہیں واپس کردیں۔

انھوں نے کہا کہ بحرین میں نسل پرستی بڑھ رہی ہے اور آل خلیفہ اپنے مخالفین کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ بحرینی حکومت وہی کام کررہی ہے جو اسرائيلی حکومت مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیفی حکومت اپنے تخت و تاج کو بچانے کے لئے آل سعود اور امریکہ کے تعاون سے بحرینی عوام کے خلاف سنگين جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، ہزاروں افراد کو جیل میں بند کردیا گیا ہے اور حاملہ عورتوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ .............

/169