28 دسمبر 2011 - 20:30

عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی شکست یقینی ہے۔

ابنا: ڈاکٹر ولایتی نے آج اصفہان میں تیس دسمبر کے عظیم قومی کارنامے کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ عراق سے امریکی فوج کی پسپائي واشنگٹن کی پالیسیوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مستقبل کی دنیا میں طاقت کے کئي بلاک ہونگے اور عالم اسلام بھی ایک طاقتور بلاک ہوگا جو نہایت مؤثر کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ شمالی افریقہ ، تیونس، مصر، لیبیا، یمن اور بحرین سے شروع ہوچکا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے صہیونی ریاست کے بارے میں کہا کہ آج صہیونی ریاست فلسطینیوں کو محصور کرنے کے لئے دیوارنہیں کھینچ رہی ہے بلکہ درحقیقت وہ صہیونیزم کو محصور کر رہی ہے۔........

/169