ابنا: العراقیہ ٹی وی کے مطابق حسن السنید نے کہا کہ آئين کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منقعد ہوگي۔ قابل ذکر ہے عراقی عدلیہ نے نائب صدر طارق ہاشمی پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں جس کے بعد طارق ہاشمی کردستان کے علاقے میں پناہ لے چکے ہیں۔ طارق ہاشمی کے محافظوں نے دہشتگردوں سے تعاون کرنے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے طارق ہاشمی کےایما پر دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ طارق ہاشمی کے محافظوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طارق ہاشمی نے انہیں دہشتگردوں کے ساتھ تعاون کرنے پر بھاری معاوضہ بھی دیا تھا۔
طارق الہاشمی
یاد رہے طارق ہاشمی کا تعلق امریکہ اور آل سعود کے حمایت یافتہ اتحاد العراقیہ سے ہے۔ العراقیہ اتحاد نے طارق ہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد کابینہ اور پارلیمنٹ میں اپنے اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے اور ملک کو شدید سیاسی بحران سے دوچار کردیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کردستان کے سربراہ سے کہا ہے کہ طارق ہاشمی کو عدلیہ کے حوالے کر دیں۔
..............
/169