ابنا: امریکی حکام کے مطابق یہ نیا منصوبہ یمن اور صومالیہ میں موجود القاعدہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہے۔ ان میں سے ایک اڈہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کے اتحادی افریقی ملک ایتھوپیا میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ کے تحت اوباما انتظامیہ افریقا اور بحیرہ عرب کے کئی مقامات پر ڈرون طیاروں کے لیے خفیہ اڈے تعمیر کر رہی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ نیا منصوبہ یمن اور صومالیہ میں موجود القاعدہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہے اور ان اڈوں سے القاعدہ کارکنوں کے خلاف آئندہ ڈرون طیاروں سے حملے کیے جائیں گے۔
ان میں سے ایک اڈہ دہشت گردی کے خلاف امریکا کے اتحادی افریقی ملک ایتھوپیا میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس اڈے سے صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسرا اڈہ سیشلز میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔سیشلز میں ابتدائی طور پر صومالیہ کے لیے امریکی ڈرونز کی ایک قسم جسے ہنٹر کلر کہا جاتا ہے، کی تجرباتی پروازیں شروع کی گئی تھیں جن کی کامیابی کے بعد اب یہاں ایک باقاعدہ اڈہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالیہ اور یمن کے لیے امریکا نے ایک چھوٹے افریقی ملک جبوتی سے بھی ڈرون طیارے اڑائے ہیں۔
.......
/169