ابنا: ترک وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے دشمنانہ اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیرونی جارحیت میں ہرگز شریک نہیں ہوگا۔
احمد داؤد اوغلو نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی وزیر خارجہ سے زیادہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے صلاح و مشورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگرچہ ایران اور ترکی نیٹو کی میزائل شیلڈ کے بارے میں اختلاف رکھتے ہیں لیکن بہت سے مسائل میں اشتراک نظر بھی رکھتے ہیں۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے ایران کے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے حق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ ........
/169