ابنا: قطر کے وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی نے اس خفیہ گفتگو میں جو کہ انٹرنیٹ پر نشر ہوئي ہے، کہا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت قطر کی کوششوں سے بلاشبہ سرنگون ہوکر رہے گي اور قطر ایک دن قطیف اور الشرقیہ میں داخل ہوجائے گا اور سعودی عرب کے ٹکڑے ہوجائيں گے۔
قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پرحکمراں آل سعود کی حکومت فرسودہ اور اختلافات کا شکار ہے اور سعودی بادشاہ بھی ناتواں ہے اور سعودی عرب کی فوج میں تبدیلیاں لانے کی کوئي امید نہیں ہے۔
شیخ حمد بن جاسم نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے سعودی عرب کے بارے میں ان سے رپورٹ طلب کی ہے اور کہا ہے کہ وہ آل سعود کو سرنگوں کرکے اس کے شر سے آسودہ ہونا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب سے مراعات لی ہیں اور امریکی فوجی اڈے قطر منتقل کروائے ہیں۔
شیخ حمد نے کہا کہ قطر نے تدریجا سعودی عرب کے تسلط کو کم کیا ہے اور خود کو عرب علاقے پر مسلط کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے سعودی عرب کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بہت جلد سعودی عرب میں عوامی انقلاب رونما ہوگا۔............... /169
آل ثانی: میرے خاندان کو سعودی عرب پر حاکمیت کا حق ہے/ قطری شیخ کے کرتوتوں پر مبنی