ابنا: ترکی نے فرانس کی پارلیمنٹ کی طرف سے ارمنیوں کی نسل کشی کا انکار کرنے والوں کو سزا دینے کا بل منظور کرنے کے بعد اپنا سفیر فرانس سے واپس بلا لیا ہے۔
فرانس کی پارلیمنٹ نے1915 ء میں عثمانی حکومت کے دور میں ارمنیوں کی نسل کشی کا انکار کرنے والوں کو سزا دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔
ادھر ترکی کے وزیر خارجہ داؤد اوغلو نے اس بل کی منظوری کو ترکی عوام کی آشکارا توہین قراردیا ہے اس بل کی روشنی میں عثمانی فوج کی جانب سے ارمنیوں کی نسل کشی غیر قانونی تھی اور اس کے انکار کو فرانس نے جرم قراردیا ہے جس کی سزا ایک سال قید اور 45 ہزار یورو جرمانہ ہوسکتی ہے۔....... /169